نیپال،3اگسٹ (ایجنسی) نیپال کی پارلیمان نے سابق کمیونسٹ باغی پشپا کمال داھال Pushpa Kamal Dahalکو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔ ملکی پارلیمان کے اسپیکر نے بدھ کے دن تصدیق کی کہ ماؤ نواز پارٹی کے رہنما
پشپا کمار کو ممبران نے اکثریتی رائے سے اس عہدے کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ انہوں نے دوسری مرتبہ ہمالیہ کی اس ریاست کے وزیر اعظم بننے کا اعزاز کیا ہے۔ پشپا کمار سابقہ باغی ہیں، جنہوں نے سن دو ہزار چھ میں امن معاہدے کے ذریعے اپنی مسلح تحریک کو ختم کرتے ہوئے سیاسی پارٹی بنا لی تھی۔